(ویب ڈیسک) ایچ ای سی کا نیا سربراہ کون ہوگا،خاطر خواہ پیشرفت نہ ہوسکی۔ ڈاکٹر طارق بنوری کی بطور چیئرمین ایچ ای سی چار سالہ مدت میعاد 28 مئی کو ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تلاش کے لئے بنائی گئی سرچ کمیٹی کوئی ایک نام فائنل نہ کرپائی،چھ رکنی سرچ کمیٹی وفاقی وزیر رانا تنویر کی کنوینر شپ میں تشکیل دی گئی ۔کمیٹی میں دو موجودہ وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔
امیدواروں کو درخواست جمع کروانے کے لئےمحض چار دن دیئے گئے،دس روز گزر چکے، وزرات تعلیم حکام جواب دینے سے قاصر ہیں، ڈاکٹر طارق بنوری کی بطور چیئرمین ایچ ای سی چار سالہ مدت میعاد 28 مئی کو ختم ہوگئی۔