(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہاں دیگر اشیاء کی قیمت میں ہوشربااضافہ ہوا ہے وہیں سونا بھی بڑھتی مہنگائی کے اثرات سے باہر نہیں۔
سونےکی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونےکی قیمت 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 3 ڈالر بڑھ کر 1854 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 200.30 کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 1.58 روپےاضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 199 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی۔