طالب علموں کے لئے اہم خبر

6 Jun, 2022 | 04:37 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کی زد میں، پنجاب یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کی مد میں 40 فیصد اضافی بوجھ برداشت کرے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے اثرات پنجاب یونیورسٹی پر بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی اضافی بوجھ برداشت کرے گی۔پیٹرول/ڈیزل کی مد میں 25 لاکھ روپے کے قریب اضافی خرچہ بجٹ میں شامل ہو گیا ہے۔

یونیورسٹی کی 56 بسیں طالب علموں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں، یونیورسٹی کا 56 بسوں کی آمدورفت پر پیٹرول/ڈیزل کی مد میں 60 لاکھ روپے خرچہ آرہا تھا، گزشتہ 5 سال سے یونیورسٹی نے کرائے میں اضافہ نہیں کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بجٹ پر اضافی بوجھ یونیورسٹی خود برداشت کرے گی۔

مزیدخبریں