ویب ڈیسک: پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک کے لئے پروازوں کی پابندی کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پی آئی اے کا آڈٹ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی تھرڈ کنٹری آپریٹرز سے متعلق ریگولیشن کے تحت پروازوں پر پابندی اٹھانے سے قبل پی آئی اے کا آڈٹ لازمی ہوگا۔
ایجنسی کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پاکستان سی اے اے اور کے حالیہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ کے آڈٹ کا جائزہ لے گی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ کے علاوہ پاکستان کی طرف سے مزید پیش رفت کا بھی جائزہ لینا ضروری ہے۔
سی اے اے اور پی آئی اے کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر غور اور جائزہ لیا جائے گا اور اس تمام پیش رفت کا جائزہ لیکر پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان میں ایوی ایشن سیفٹی کی نگرانی سے متعلق یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے درمیان ٹیکنکل سیشنز ہوئے ہیں۔یورپ کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے بطور تھرڈ کنٹری آپریٹر پی آئی اے اور سی اے اے پاکستان کا آن سائٹ دورہ ہوگا۔
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق سی اے اے پاکستان یورپی یونین اور سیفٹی ایجنسی مشاورت سے طے کرے گی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے دورہ پاکستان سے متعلق سول ایوی ایشن پاکستان رابطے ہیں ہے۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی کلئیرنس کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازیں بحال ہوں گی۔
یاد رہے کہ پی آئی اے پر جولائی 2020 سے یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد ہے۔