ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی

برطانوی وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی
کیپشن: Boris Johnson
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ برطانوی وقت کے مطابق 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی۔ برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ بورس جانسن کی قیادت سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بورس جانسن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے لیے 100فیصد حمایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورس جانسن نے کورونا کے بعد بحالی اور روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کی۔ وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بورس جانسن نے اپنی غلطیوں پر معذرت کی ہے، ہمیں اب معاشی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خزانہ اور وزیر صحت نے بھی بورس جانسن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کی حمایت کر رہا ہوں، امید ہے مزید ساتھی بھی آج رات ان کی حمایت کا اعلان کریں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق 2019 میں وزیر اعظم بننے والے بورس جانسن پارٹی گیٹ اسکینڈل پر دباؤ کا شکار ہیں۔