پسوڑی کا جادو برٹنی اسپیئرز پر بھی چھاگیا

6 Jun, 2022 | 12:34 PM

ویب ڈیسک: پسوڑی کا جادو دنیا بھر میں چھایا ہوا ہے، بالی ووڈ کے بعد یہ جادو ہالی ووڈ تک بھی پہنچ گیا۔

معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بھی پسوڑی کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں، برٹنی اسپیرنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک منی کچن کی ویڈیو شئیر کی، جس میں کھلونے کے برتنوں میں ناشتہ بنتا دیکھا جا سکتا ہے۔

لیکن اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے بیک گراؤنڈ میں پسوڑی کا گانا استعمال کیا گیا ہے، جب کہ پوسٹ میں گلوکارہ نے علی سیٹھی اور شائے گل کو کریڈٹ بھی دیا ہے۔

اس پوسٹ کے بعد پاکستانی مداحوں کے ساتھ ساتھ ، گانے کے گلوکار اور موسیقار کی خوشی کی انتہا نہ رہی، زلفی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جان کر اچھا لگا کہ ہمارا گانا ایسی ثقافتوں، جگہوں اور لوگوں تک پہنچ گیا ہے، جنہوں نے پہلے کبھی ہماری موسیقی نہیں سنی!

جبکہ علی سیٹھی نے خوشی اور حیرانی کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں