ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکافیصلہ آئی ایم ایف کرے گا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکافیصلہ آئی ایم ایف کرے گا
کیپشن: IMF
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف  کی منظوری سے منسلک  ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں،وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں  بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔

وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کے بجائےایڈہاک الاؤنس دینا چاہتی ہے۔جبکہ ایڈہاک الاؤنس دینے کیلئے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی منظور کردہ  تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔