ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے تیار کردہ پلان پر عملد درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لئے پیر سے تصدیق کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف استعفوں کی تصدیق کے لیے اپنے چیمبر میں موجود ہیں تاہم ابھی تک تحریک انصاف کا ایک بھی ایم این اے تصدیق کےلیے نہیں آیا ہے۔
آج صبح نو بجے حلقہ وائز تیس پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کےلیے بلایا گیا تھا جس کے لئے ہر ایم این اے کو پانچ منٹ تصدیق یا استعفی کی تردید کےلیے وقت دیا گیا ہے ۔ استعفوں کی تصدیق کا عمل دس جون تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے اراکین کو اسپیکر کے سامنے جانے سے روک رکھا ہے۔
قبل ازیں اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کیے جانے پر پارٹی رہنماؤں نے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد راجہ پرویز اشرف نے قانونی تجاویز طلب کی تھیں۔
اس معاملے میں قانونی و آئینی ماہرین کی جانب سے 3 تجاویز پیش کی گئیں ہیں جس کہ مطابق ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو منسوخ کردیا جائے جبکہ ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو قبول بھی کیا جاسکتا ہے اور ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو زیر التواء رکھا جائے۔