گستاخانہ بیان پر مودی سرکار کو بڑا دھچکا

6 Jun, 2022 | 09:37 AM

ویب ڈیسک:ہندوستانی حکمران جماعت کے گستاخانہ بیان پر دنیا بھر میں احتجاج شروع ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی نے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی اور بھارتی حکومت سے گستاخی کے واقعات روکنے کا مطالبہ کیا جبکہ اسلامی ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع ہوگئی۔

دوسری جانب قطر میں بھارتی سفیر کو طلب کرلیا گیااور اعلانیہ معافی کا مطالبہ کیا ہے ،جبکہ بھارت کے متعدد شہروں میں انتہا پسند ارکان کیخلاف احتجاج بھی شروع ہوچکا ہے ۔

مزیدخبریں