اہم خبر؛ سعودی حکام نےریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

6 Jun, 2022 | 09:27 AM

ویب ڈیسک: سعودی حکام نے حج کے دوران بغیر اجازت نامے  کے ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیزاور شدید رش سے بچنے کیلئے سعودی حکام نے یہ فیصلہ کیا۔ ریاض الجنہ میں داخلے کو پیشگی اجازت نامے سے مشروط کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمینِ حج سعودی اجازت نامے کے بغیر “ ریاض الجنہ” نہ جائیں۔ ریاض الجنہ میں اجازت کے بغیر داخلہ کی صورت میں سعودی حکام کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔

وزارت مذہبی امور نے وضاحت کی ہے کہ حرم نبوی ﷺکے دیگر حصوں میں نماز کی ادائیگی کیلئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں