دولہن ایک؛ 2 دلہے بارات لیکر آگئے

6 Jun, 2021 | 11:34 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) شادی زندگی کا ایک اہم فیصلہ ہے جس کے لئے لڑکی اور لڑکے کا بالغ ہونا اور ان راضی مندی جاننا ضروری ہے،ازدواجی زندگی کے اس سفر میں ہم خیال کا ملنا بھی کسی نعمت سے کم نہیں، بعض اوقات کچھ ایسے واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جن کے اثرات ذہنوں میں نقش ہوجاتے ہیں ایک ایسا ہی دلچسپ واقعہ لڑکی کی شادی پر پیش آیا جہاں 2 براتیں آن پہنچی۔

تفصیل کے مطابق ایک دولہن سے شادی کے لیے دو دلہا بارات لے کر پہنچ جائیں اس پر یقین کرنا کسی بھی شخص کیلئے ناممکن سا ہے،یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں شادی کے دن دولہن کے گھر ایک بارات کے بجائے دو دلہا بارات لے کر پہنچ گئے،ذرائع ابلاغ کے مطابق موہانی نام کی لڑکی کی شادی پھولن پور گاؤں کے رہائشی ببلو کے ساتھ طے کی گئی تھی۔

منصوبے کے عین مطابق ببلو باراتیوں کے ہمراہ جب موہانی کے گھر پہنچے تو عین بارات کے استقبال کے وقت ایک اور بارات آگئی،اس حوالے سے مقامی میڈیا نے بتایا کہ اجیت اور موہانی کی پہلے سے دوستی تھی تاہم موہانی کے اہل خانہ کی جانب سے اجیت سے شادی کے انکار پر موہانی کی شادی ببلو سے طے کردی گئی،جب موہانی کی ببلو سے شادی کی اطلاع اجیت کو ملی تو اجیت نے بھی اسی دن اور اسی وقت موہانی کے گھر بارات لے جانے کا فیصلہ کیا، تاہم اس غیر معمولی صورتحال نے شادی کی تقریب میں ایک ہنگامہ برپا کردیا۔

 صورت حال پر ذرا ٹھیک ہونے پر دلہن نے  ایک دولہا (ببلو )کو ہار پہنایا جب کہ دوسرے دولہا(اجیت ) سے شادی کرکے رخصت ہوگئی جس پر پہلے دولہا کے گھر والے طیش میں آگئے اور ہنگامہ کردیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی اور دنوں فریقین کوایک دوسرے سے دور کیا جبکہ 

 لڑکی کے والد اور انکل سمیت اجیت کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔
 
 
 

مزیدخبریں