وزارت تعلیم نے کونسی کلاسز کے امتحانات لینے کی منظوری دی؟

6 Jun, 2021 | 10:55 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)طلبا کے لئے ایک اور بڑی آگئی، اس بار امتحانات ہونگے مگر کچھ کلاسز کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پرمووٹ کردیاجائے گا جبکہ کچھ کلاسز کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لیےجائیں، اس طریقہ کار کی وزارت تعلیم نےمنظوری دے دی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے امتحانات سےمتعلق سمری بھجوائی، سمری میں پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینےکی سفارش کی گئی۔

مزید پڑھئے: طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ

 پہلی سے چوتھی،چھٹی ساتویں کلاسز کے طلبا کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پربچوں کو پروموٹ کیا جائےگا،حکام وزارت تعلیم کے مطابق گزشتہ سال پہلی سےآٹھویں تک کے طلباکو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، 90 فیصد طلبا کےامتحانات ہوئے تھے اور نتائج کی بنیاد پر انہیں پاس کیا گیا تھا،علاوہ ازیں پانچویں اور آٹھویں کے سینٹرلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرےگا۔

یاد رہے کہ  پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں کمی آنے پر 7 جون بروز پیر سے تمام سرکاری اور نجی سکول کھولنے کا اعلان کردیا، سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے نجی و سرکاری سکولوں میں پہلی سے نویں جماعت تک کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی، سکولز ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے، کوئی طالب علم لگا تار 2 دن سکول نہیں آئے گا۔

مزیدخبریں