باپ نے سوتیلے بیٹےکو موت کے گھاٹ اتار دیا

6 Jun, 2021 | 10:13 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں باپ نے فائرنگ کرکے سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں باپ نے فائرنگ کرکےسوتیلے بیٹے کو قتل کردیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی گئی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،واقعہ جھگیاں ناگرہ میں پیش آیا،پولیس کاکہناتھا کہ جاں بحق لڑکے کی 15 سالہ فاروق کے نام سے شناخت ہوئی،لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھئے: غازی آباد؛جھگڑے کے دوران 19 سالہ لڑکی قتل

واضح رہے کہ معاشرے میں قتل کی وارداتوں کاہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے، قبل ازیں غازی آباد میں جھگڑے کے دوران مسلح ملزمان نے گھر پر فائرنگ کر دی،گھر میں موجود انی19 سالہ لڑکی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہناتھا کہ جھگڑے میں ملزمان نے شبیرکےگھر کے دروازے پر فائرنگ کی،19 سالہ ثناءگھرمیں کپڑے دھورہی جو کہ فائر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

افسوسناک واقعہ پرسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےنوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،سی سی پی او لاہور  نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےحکم دیا کہ سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی سے ملزمان ٹریس کیا جائے،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں۔

مزیدخبریں