اداکارہ علیزے شاہ کیساتھ کام کرکےیاسرنواز پچھتانے لگے؛ ویڈیو وائرل

6 Jun, 2021 | 08:30 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز نے اس شعبے میں متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کیا اوربہترین پرفارمنس پر ان کو ایوارڈ بھی ملے، اداکارکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ ڈرامے میں کام کرکے بہت پچھتایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار یاسر نواز نے بے شمار ڈراموں میں عمدہ اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا،سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کے ہمراہ ندا یاسر بھی ہیں، یہ ویڈیو اداکارومیزبان احسن خان کے شو کی ہے،شو میں یاسر اور ان کی اہلیہ ندا یاسر نے شرکت کی، احسن خان کی جانب سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے جس پر جوابات دیے۔

اسی شو میں احسن خان نے ندایاسر سے پوچھا کہ وہ ان کو کس اداکارہ سے کام کرانے یا ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے مشکل پیش آئی جس پر ندا یاسر نے کہا کہ علیزے شاہ کے ساتھ یہ مشکل پیش آئی تھی، بحیثیت ڈائریکٹر انہیں آج تک کسی اداکار نے پریشان نہیں کیا لیکن علیزے کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہیں بن پائی'۔

یاسر نواز نے اس سوال کا مزید جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کر کے بالکل مزہ نہیں آیا، میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا یہاں تک کہ میں پچھتانے لگا تھا کہ علیزے کے ساتھ کام کیوں کیا۔

یاسر کا کہناتھا کہ جب ہم ڈرامہ کررہے ہوتے ہیں تو کردار میں ہوتے ہیں، انسان کو ذاتی زندگی پیچھے چھوڑ دینی چاہیے بس اسی لیے میں خاصا پریشان ہوگیا تھا۔

اداکار یسر نے مزید کہنا کہ مجھ سے کہا گیا تھا کہ ڈرامہ کی اقساط میں اضافہ کردیتے ہیں تو میں نے ہاتھ جوڑ لیے کہ اقساط کم کرنی ہیں تو بتائیں بڑھا نہیں سکتے۔

مزیدخبریں