پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کردیا

6 Jun, 2021 | 06:48 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: وکلاءتنظیموں کے قانون کے طالب علموں کے گیٹ اور لیٹ ٹیسٹ کے متعلق تحفظات، پنجاب بارکونسل نے امیدواروں کو پاسنگ مارکس میں رعایت دینے کے متعلق مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر سات جون کو مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل امجد اقبال نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں سات جون کو مکمل ہڑتال کی کال دی۔ان کا کہنا ہے کہ آل پاکستان بین الصوبائی بارکونسل کے اجلاس میں گیٹ اور لیٹ کے پاسنگ مارکس کم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔

کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث پاسنگ مارکس کم کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے جانب سےپاسنگ نمبرز کم کرنے کے مطالبہ پر نظر ثانی نہ کرنے پر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا، صوبہ بھر کے وکلاء بطور احتجاج سات جون کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں