ڈاکٹر یاسمین راشد کا نواز شریف کو مشورہ؛ لیگی رہنماوں کوخصوصی پیشکش

6 Jun, 2021 | 06:40 PM

M .SAJID .KHAN

(عظمت مجید)صوبائی وزیر صحت نے اپوزیشن جماعتوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے نواز شریف صحت یاب ہوچکے انہیں اب وطن واپس لوٹ آنا چایئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  نےایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن جماعتوں اور سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخالفوں کا علاج ہم نے یہاں پہلے بھی اچھاکیاہے،جب نواز شریف صاحب کا مسئلہ بنااوروہ ہمارے پاس ہسپتال میں تشریف لائے تو اگلے14دن ان کاعلاج ہوتارہا،ہمارے علاج کی وجہ سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بہترہوئے،اگرنواز شریف کا مناسب علاج نہ ہوتاتوان کو باہرجانے کی بھی اجازت نہ دی جاتی۔

صوبائی وزیر صحت پبجاب کا نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان کے میڈیکل سسٹم میں ہر سہولت موجودہے،لیکن اگرآپ کی سسٹم پر نیت خراب اور اعتمادہی نہ ہوتوغلطی پر تووہ خودہیں،10سال حکومت کرنے کے باوجودآپ نے کوئی اتنااچھاہسپتال نہ بنایاجہاں آپ اپنا علاج کرواپاتے,باقیوں کے علاج کی چھوڑیں اپنا توعلاج کروالیتے,ہم اپنا اور تمام سرکاری ملازمین کا پاکستان میں علاج کرواتے ہیں جس سے الحمداللہ شفاء بھی ملتی ہے۔

نواز شریف علاج کے بہانے پاکستان سے باہرجانے کی کوشش کرتے ہیں,نواز شریف صاحب اپنے آپ کو پاکستان کا لیڈرکہتے ہیں تو اپنے وطن واپس آجائیں,اب تونواز شریف گذشتہ ڈیڑھ سال سے صحت یاب ہوچکے ہیں,میں نے کبھی اپنی بیماری پر سیاست نہیں کی,ہم سب خدمات عوام کیلئے سرانجام دے رہے ہیں.

ان کاکہناتھا کہ مریم نواز سمیت کسی کی بھی طبیعت خراب ہے تو ہم سے رابطہ کریں،ہم اچھاعلاج کرنے کی یقینی دہانی کرواتے ہیں،ہم کسی کی بیماری پر سیاست کرنے پر یقینی نہیں رکھتے اور نہ کسی کے علاج میں مشکلات پیداکرتے ہیں،نواز شریف کے ہسپتال داخل ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بارباربہترعلاج کی ہدایت کی۔

دوسری طرف صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے رواں سال کے اختتام تک 7 کڑور آبادی کو ویکیسن لگانے سمیت 18بسال سے زائد عمر طالبعلموں کو بھی ویکسین لگانے کی اپیل کی اور درخواست بھی کی، کہا کہ لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں اور بلا خوف ویکسین لگائیں کیوں کہ پوری دنیا میں ویکسین لگ رہی اور کہیں کوئی مسلہ سننے میں نہیں آیا، آخر میں ان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن لگانا ہے.
 

مزیدخبریں