دورہ انگلینڈ؛ پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے شاندار اقدام

6 Jun, 2021 | 05:51 PM

Arslan Sheikh
Read more!

حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ،‏ ‏ پی سی بی کا لاہور سے انگلینڈ کے لئے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ، ‏چارٹرڈ فلائٹ کی وجہ سے انگلینڈ روانگی کے شیڈول میں ردو بدل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ‏ پاکستان میں موجود کوچز اور کھلاڑیوں 23 جون کو انگلینڈ نہیں جا ئیں گے بلکہ قومی ٹیم 25 جون کی صبح لاہور سے ابوظہبی جائے گی۔ پاکستان میں موجود کوچز اور کھلاڑی لاہور سے ابو ظہبی پہنچیں گے۔ پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی ابوظہبی سے چارٹرڈ فلائٹ پر سوار ہوں گے۔ ‏ چارٹرڈ فلائٹ سے پاکستان اسکواڈ 25 جون کو ابوظہبی سے مانچسٹر پہنچے گا۔ ‏ ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی جولائی کے آخر میں کمرشل فلائٹ سے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔ 

دوسری جانب پی ایل ایل سکس کے بقیہ میچز کیلئے 5 کرکٹرز تاحال متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے منتظر ہیں۔ کرکٹرعمر امین،عمران رندھاوا، آصف آفریدی لاہورکے ہوٹل موجود ہیں جبکہ آل راؤنڈر حماداعظم اور خالدعثمان انگلینڈ میں ویزے کے منتظر ہیں۔ لیگ کیلئے حماد اعظم نے انگلینڈکلب کیساتھ کنٹریکٹ ختم کردیا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے امید ہےجلدکرکٹرز کےویزے جاری ہوجائیں گے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی  جانب سے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا  جس کےمطابق   حارث سہیل اور عماد وسیم کی  ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈزمیں واپسی ہوئی ہے، محمد عباس اور نسیم شاہ دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ، اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی 20 اسکواڈ اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈمیں شامل  ہوئے ہیں، یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ  پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

مزیدخبریں