پولیس اہلکارپرگاڑی چڑھانے والا ملزم کون نکلا؟اہم حقائق سامنے آگئے

6 Jun, 2021 | 04:57 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چوہدری)گارڈن ٹاون میں پولیس اہلکار کو روندھنے والے ملزم کا پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا,انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم حمزہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ,پولیس نے دعویٰ کیا کہ دوران تفتیش ملزم کا گاڑی میں اڑھائی کروڑ موجودتھے۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار کو روندھنے والے ملزم کا پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا،انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم حمزہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا،پولیس نے دعویٰ کیا کہ دوران تفتیش ملزم کی گاڑی میں اڑھائی کروڑ موجودتھے،حادثے میں لگژری گاڑی کے جلنے پر رقم کہاں گئی اس بارے کوئی علم نہیں کیونکہ گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی،پولیس نے مزیدبتایا کہ ملزم فیصل آباد میں واقع ٹیکسٹائل مل کا مالک ہے۔

مزید پڑھئے: پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ملزم نے پولیس کابیان دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی مال روڑ کے قریب واقع شوروم میں عمر شیخ نامی شخص سے خریدی تھی،آواری ہوٹل میں عمر شیخ سے ملاقات طے تھی،نئی گاڑی خریدنے کے لئے رقم لیکر آیا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے والا ملزم حمزہ جاوید واقعے سے قبل ہوٹل میں حساس ادارے کا افسر بن کر کمرے کا مطالبہ کرتا رہا تھا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل مینیجر کے ساتھ تلخ کلامی پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو کال کی جس پردو پولیس اہلکار ہوٹل میں گئے اور ملزم کو دھر لیا،ملزم کو اسکی گاڑی سمیت تھانے لیجایا جا رہا تھا کہ ملزم نے گاڑی بھگا دی۔

ملزم نے گاڑی میں ساتھ بیٹھے اہلکار کو دھمکایا، اغوا کی کوشش کی اور گاڑی بھگا دی، دوسرے اہلکار نے جب گاڑی کا تعاقب کیا اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے اس پر گاڑی چڑھا دی،بعد ازاں ملزم کی گاڑی کو آگ لگ گئی، پولیس کے مطابق حادثہ میں ایک شہری سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے،ایف آئی آر اقدام قتل، اغوا اور دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی واضح رہے کہ ملزم کو تھانہ گارڈن ٹاون پولیس نے موقع سے حراست میں لے لیا تھا۔

مزیدخبریں