ریکارڈ یافتہ ملزموں کی شامت، اب کوئی پولیس سے بچ نہیں سکے گا

6 Jun, 2021 | 04:32 PM

Arslan Sheikh

وقاص احمد: عادی مجرموں کو ٹریس کرنے میں پولیس کیلئے آسانی پیدا کردی گئی، تمام تھانوں کو بائیومیٹرک سکینر ڈیوائسز فراہم کردی گئیں، تھانے ملزمان کے کوائف مرکزی ڈیٹا بیس سے چیک اور نئے جمع کروا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں کوبائیومیٹرک سکینرڈیوائسزفراہم کردی گئی ہیں۔بائیومیٹرک سکینرڈیوائسز کی وصولی کے بعد تھانے ملزموں کے کوائف مرکزی ڈیٹا بیس سے چیک کرنے اور نئے جمع کروا سکیں گے۔ آئی جی آفس نے چند روز قبل لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کو 603بائیومیٹرک سکینرڈوائسزجاری کردی تھیں۔

مرکزی ڈیٹا بیس مضبوط کرنے کافیصلہ ریکارڈیافتہ ملزموں کے بار بار جرائم میں ملوث ہونےپرکیاگیا۔ پولیس کو مرکزی ڈیٹابیس سےاہم کیسزمیں ریکارڈیافتہ ملزموں کے ملوث ہونےکاپتہ چل سکےگا۔قانون شکن افرادکے فنگرپرنٹس کاڈیٹابیس جمع کرنےسےتفتیش میں فائدہ ہوگا۔

یاد رہے قبل ازیں گرفتار ملزمان کوتصدیق کیلئےایس پی آفس لے کر جانا پڑتاتھا۔ 

مزیدخبریں