ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شلوار قمیض میں آرام دہ محسوس نہیں کرتی: علیشبہ انجم

شلوار قمیض میں آرام دہ محسوس نہیں کرتی: علیشبہ انجم
کیپشن: Alishba Anjum
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار علیشبہ انجم نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شہرت سمیٹی۔

علیشبہ انجم جو کہ  ٹک ٹاک  سٹار جنت مرزا کی بہن ہیں، حالیہ ایک انٹرویو میں  انہوں نے  حیران کن انکشاف کیا کہ وہ شلوار قمیض میں آرام دہ  محسوس نہیں کرتی ہیں بلکہ وہ زیادہ تر مغربی لباس ہی زیب تن کرتی ہیں۔ میزبان کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ جب  کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے پر آئیں تو پاکستان کا روایتی لباس زیب تن کیا،جس کی پاکستانی عوام نے بے حد تعریف کی۔

اس پر علیشبہ نے جواب دیا کہ، "دیکھیں وہ یہاں آکر شلوار قمیض پہنتی ہیں تو سب تعریف کرتے مگر  جب بھی کوئی پاکستانی بیرون ملک جاتا ہے اور پینٹ شرٹ پہنتا ہے تو لوگ ان پر تنقید کرنے لگتے ہیں"۔

اس کے بعد  میزبان نے استفسار کیا کہ کیا آپ جب بیرون ملک جاتی ہیں تو شلوار قمیض پہنتی ہیں جس کے جواب میں علیشبہ نے سادہ  سا جواب دیا کہ "مجھے شلوار قمیص میں راحت محسوس نہیں ہوتی ہے بلکہ مجھے چڑھ ہوتی ہے جب بھی میں شلوار قمیض پہنوں"۔

Malik Sultan Awan

Content Writer