گھروں میں خواتین کے ذریعے منشیات کے دھندے کا انکشاف

6 Jun, 2021 | 03:47 PM

Arslan Sheikh

وقاص احمد:کاہنہ کے علاقے میں سرعام منشیات فروشی کا سلسلہ نہ رُک سکا،جھیڈو گاؤں کے بعد اب پنجو گاؤں میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر،خواتین کےذریعے منشیات فروشی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق گھروں میں خواتین کے ذریعے منشیات فروشی کا دھندہ ہونے لگا ہے۔کاہنہ کےعلاقے پنجو گاؤں میں منشیات فروشی کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آگئی۔فوٹیج میں نشے کے عادی افراد کو گھر کی دہلیز پر پیسے دینے اور گھر کی بالائی منزل سے منشیات فراہم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

منشیات فروشوں کے کارندے فیروز پور روڈ پر نشئیوں کو منشیات بھیج رہے ہیں۔منشیات کی لت میں کم سن بچے اور خواتین بھی اپنی زندگی تباہی کر چکے ہیں۔چند ہفتے قبل جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشی کی فوٹیج آنے کے بعد ملزمان پنجو گاؤں میں متحرک ہوچکے ہیں۔

پولیس کی طرف سے جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشی کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم شہریوں نے کاہنہ کو منشیات فروشی سے پاک کرنے کی اپیل کی ہے۔  

مزیدخبریں