ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا ڈبل سکیورٹی پاسورڈ سسٹم متعارف

Vehicles Registrations
کیپشن: Vehicles Registrations
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (علی ساہی) محکمہ ایکسائز کی گاڑی رجسٹریشن وٹرانسفر کے عمل میں پرائیویٹ افراد کی انٹری، لاہور سمیت پنجاب بھر میں پرائیویٹ افراد پاسورڈ استعمال کر کے گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے لگے۔

محکمہ ایکسائز نے صرف متعلقہ افسر کے سسٹم پر پاسورڈ کے استعمال کو متعلقہ افسر کے یقینی بنانے کیلئے ڈبل سکیورٹی پاسورڈ کا نیا سسٹم شروع کردیا، گزشتہ کئی سالوں میں باربار بوگس کاغذات سے گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے، ٹرانسفر کرنے اور ٹوکن ٹیکس اپڈیشن کے سکینڈل سامنے آنے پر محکمہ ایکسائز نے انسپکٹرز اور ڈی ای اوز کے کمپیوٹرز کے پاسورڈ کو مزید محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا۔

ڈی جی ایکسائز کی ٹیموں نے انسپکشن کے دوران پاسورڈ کے پرائیویٹ سسٹم استعمال ہونے کا انکشاف کیا تھا جس پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسپکٹرز اور ڈی ای اوز کو ڈبل سکیورٹی پاسورڈ جاری کردیئے گئے، پاسورڈ کا آدھا حصہ کمپیوٹر میں اور آدھا متعلقہ افسر کے فون پرجاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل سکیورٹی سسٹم سے پرائیویٹ سسٹم پر پاسورڈ استعمال نہیں ہوسکے گا اور ہوگا تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا اور ڈبل سکیورٹی لاک سے پرائیویٹ سسٹم پر پاسورڈ استعمال کرنے سے متعلقہ افسر کے پاس پاسورڈ چوری ہونے کا عذر نہیں رہے گا، پاس ورڈ غلط استعمال کرنے سے صوبہ بھرمیں ہزاروں گاڑیاں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے نیا سسٹم متعارف کروایا گیا

Sughra Afzal

Content Writer