ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس فورس کی کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

corona vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پولیس فورس کی کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 50سے 60برس کے18588افسران واہلکاروں ، 40 سے 50 برس کے20130  جبکہ30 سے 40 برس کے 6855افسران واہلکاروں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ مجموعی طور پر تیس برس سے زائد العمر45573افسران واہلکاروں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔
 پی سی، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریفک، ایس پی یو، پی ایچ پی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنزمیں بھی فورس کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب کے باقی رہ جانے والے افسران واہلکاروں کی کورونا ویکسینیشن جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے ہیں  ان کا کہناتھا کہ کورونا سے محفوظ رہ کر ہی پولیس فورس عوام کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری عمدگی سے ادا کر سکتے ہیں۔  آئی جی پنجاب نے ہدایت  کی کہ دفاتر اور فیلڈ میں دوران ڈیوٹی افسران و اہلکارکورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنائیں۔