سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

6 Jun, 2021 | 12:51 PM

Arslan Sheikh

شاہد ندیم سپرا: گیس کنکشن کے حصول کے لئے گھریلو صارفین کو چار سال انتظار کرنا لازمی قرار دے دیا گیا، منیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی کہتے ہیں کہ کمپنی چار سے پانچ لاکھ سے زائد کنکشن لگانے کی صلاحیت نہیں رکھتی، اس سے صارفین کو زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔
 

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گھریلو صارفین کو کنکشن کے حصول کے لئے چار سال انتظار کی سولی پر لٹکنا ہوگا، کیونکہ مینجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صارفین کو جلد کنکشن نہیں دے سکتے، کمپنی شیر التواء کیسز کو ختم کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی۔

ایم ڈی علی جے ہمدانی نے صارفین کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی چار سے پانچ لاکھ سے زائد کنکشن نہیں لگا سکتی۔ لاہور میں بھی اڑھائی لاکھ صارفین کو کئی سال تک کنکشن کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں