عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے، شہباز شریف

6 Jun, 2020 | 09:13 PM

Malik Sultan Awan

(عمر اسلم) صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کاکروناسےاموات اورمتاثرین کی تعدادمیں اضافےپراظہارتعزیت وافسوس کہتےہیں کہ کروناکی تباہ کاری وزیراعظم اورحکومت کےدعوؤں کو غلط ثابت کرچکی ہےاصلاح احوال کےلیےنظرثانی کی جائے۔
مسلم لیگ ن کےصدرمیاں شہبازشریف کاکہناہے کہ اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائےاورکرونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوں کو غلط ثابت کرچکی ہے، اصلاح احوال کے لئے نظر ثانی کی جائے۔انھوں نےکاکہاکہ حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہئے تھی جبکہ گھروں میں قرنطینہ 1040ڈاکٹرز ، دیگر طبی عملہ اورہسپتالوں میں زیرعلاج 200کے قریب فرنٹ لائن ورکرزکی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں اورخیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ250ڈاکٹرز اور 98نرسوں سمیت 553ہیلتھ کیئر ورکرزسے یک جہتی کرتے، متاثرہ 100 خواتین ڈاکٹرز کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

انھوں نےکہاکہ ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کے لئے درربدر کی ٹھوکریں کھا نے والے عوام کی شکایات کا ازلہ کیاجائےاورکرونا وباءمیں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے، انہیں تیار کیاجائے، آگاہی دی جائے جبکہ کورونا وبا کے پھیلاو اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

دوسری جانب ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آ رہی ہے۔ 84 دنوں میں شہر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 17411 اور 237 اموات ہوچکی ہیں ۔شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 617 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 97 انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں، حالت تشویشناک ہونے پر 69 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2164 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 30 اموات ہوئی ہیں ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 35308 ہو گئی ہے،صوبے میں اب تک 659 اموات ہوئی ہیں۔اب تک 275,139افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کوروناوائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7,953 ہے۔

مزیدخبریں