ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینکڑوں ڈاکٹرز کورونا سے لڑ تے لڑتے بیمار ہوگئے

سینکڑوں ڈاکٹرز کورونا سے لڑ تے لڑتے بیمار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے مختص بیڈز بھرچکے ہیں، مشتبہ مریضوں کو سات سات روز تک ٹیسٹ کی رپورٹس نہیں دی جاتیں، انہوں نے مزید کہاکہ ایم بی بی ایس فائنل سپلیمنٹری امتحانات کینسل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سلمان حسیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال بھر چکے ہیں، کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وائے ڈی اے کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں 40 فیصد تک عملہ خود کورونا کا شکار ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی بدلتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے بھی ایس او پیز کا خیال کرنا چھوڑ دیا ہے۔ عوام کے رویے سے ہیلتھ ورکرز کا جذبہ پستی کا شکار ہوگیا ہے۔

وائے ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس کے طلبہ کو پروموٹ کیا جائے تاکہ ہسپتالوں میں ہاؤس آفیسرز کی کمی کو پورا کیا جائے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے کورونا مریضوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔   پنجاب میں مشتبہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 36 ہزار 487ہے، پنجاب میں کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد31 ہزار 104ہے، 7 ہزار 712مریض اب تک صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے۔    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک266959 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد7806 ہوچکی ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔ دفتر ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 2040 نئے کیس سامنے آئے ہیں، تعداد 33144 ہوگئی لاہور میں 1095، ننکانہ 8، قصور 14، شیخوپورہ 37، راولپنڈی 218، جہلم 22، اٹک 29، چکوال 8، گوجرانوالہ 60 اور سیالکوٹ میں 65 نئے کیس سامنے آئے۔