بجٹ 2020-21، تاجربرادری نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

6 Jun, 2020 | 06:35 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) مالی سال 2020-21 کے لیے وفاقی بجٹ کی تیاریاں، تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی حکومت سے بجٹ میں کورونا ریلیف پیکج کا مطالبہ کردیا۔

آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے وفاقی حکومت نے کمر کس لی جبکہ تاجروں اور صنعتکاروں نے حکومت سے کورونا ریلیف پیکج کا مطالبہ کردیا۔ ٹآن شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعظم چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت متاثر ہورہی ہے۔ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کےبجٹ میں صنعتکاروں کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ شرح سود کو پانچ فیصد تک لائےتاکہ صنعتیں چلیں۔

اعظم چودھری کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں حکومت ایمپورٹ ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ خام مال باآسانی ایمپورٹ کیا جاسکے۔

دوسری طرف کار لائن سے وابستہ افراد نے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریلیف کے لیے امیدیں باندھ لی ہیں۔ انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈ کے چیئرمین چودھری ادریس کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث جولاک ڈاؤن ہوا تھا اس میں تاجروں کونقصان اٹھانا پڑا۔

حکومت بنکوں سےلین دین پرود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرنے کےساتھ ساتھ پنجاب میں ٹوکن ٹیکس اورگاڑیوں پرعائد دیگرٹیکسوں میں کمی کرے۔

صنعتکاروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے حکومت کا مکمل ساتھ دیا تھا، اب حکومت کو چاہیے کہ وہ انکا بھی خیال رکھے اور بجٹ میں ریلیف دے۔

مزیدخبریں