(علی عباس/ عمران یونس) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کرونا پر قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس،پنجاب میں کرونا سے متاثرہ تشویشناک مریضوں کے ڈریپ سے منظور شدہ ایک ہزار انجیکشن خریدنے کی منظوری دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے کرونا سے متاثرہ تشویش ناک مریضوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انجیکشن خریدنے کی منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ جلد ازجلد اس انجیکشن کو خریدا جائے ۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کرونا پر قائم کابینہ کمیٹی کے اجلاس ایکٹیمرا انجیکشن سے کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔جس پر کیبنٹ کمیٹی برائے کرونا نے ایک ہزار ایکٹیمرا انجیکشن خریدنے کی منظوری دی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ انجیکشن بہت قیمتی ہے لیکن اس وقت مارکیٹ میں ناپید ہے لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے اس انجیکشن کی جلد از جلد خیریداری کی کوشش جاری ہے ۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کورونا پر قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،پہلے مرحلے میں پنجاب میں ڈریپ سے منظور شدہ ایک ہزار انجکشن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت نے صوبے میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب میں ڈریپ سے منظور شدہ ایک ہزار انجکشن خریدے جائیں گے۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں،حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی،تمام پبلک مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ہر شہری کو کورونا وائرس کی شدت کا احساس ہو چکا،ذمہ داری بھی نبھائیں، شہری پارکوں میں بچوں کو ساتھ نہ لائیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ سینئر وزیر نے ہدایت کی کہ جہاں خلاف ورزی ہو، وہاں سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے، بازاروں میں طے شدہ اوقات میں ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھی جائیں، نرمی کے زیادہ نقصانات سامنے آئے تو دوبارہ سختی کا سوچ سکتے ہیں۔