شیخ رشید نے بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگنے کی نوید سنادی

6 Jun, 2020 | 05:06 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سعید احمد سعید ) وزیر ریلوے شیخ رشید کی شریف برادران کی سیاست پر کڑی تنقید، ایک لندن میں چائے پی کر ناخوش ہے تو دوسرا لیٹ کر منتیں کررہا ہے کہ جیل میں نہ ڈالا جائے، شہباز شریف مفاہمت چاہتے ہیں لیکن عمران خان نہیں مانتے، شیخ رشید احمد نے بجٹ کے حوالے سے نوید سناتے ہوئے کہا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسافروں کو آن لائن بکنگ میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے باعث ملک بھر میں موجود تمام ریزرویشن دفاتر کو کھولنے کا اعلان کردیا، تمام ریلوے اسٹیشنز پر کرنٹ ریزرویشن دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ آن لائن بکنگ پر پانچ فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا۔

شیخ رشید نے تنقید کی توپوں کا رخ بڑے اور چھوٹے میاں صاحب کی طرف کردیا، بولے کہ کہا تھا کہ ٹارزن کی واپسی ہوگی اس کی جھلک پوری قوم نے دیکھ لی، پھر کہتا ہوں شہبازشریف جیل ضرور جائیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نیب کے چھاپے پر شہباز شریف اپنے گھر کے پچھلے کمرے میں چھپے رہے اور رات بھی وہیں گزاری، وہ جو مرضی کرلیں جیل ضرور جائیں گے، لندن میں نوازشریف کی وائرل ہونیوالی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹوں پر چھ نمبر کا ریک مال لگایا گیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سٹیل ملز کے معاملے پر کسی کو نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوا، بیس سے تیس ارب روپے کی پنشن ہے، حکومت وہ کرے گی جو سپریم کورٹ کے احکامات ہوں گے۔

مزیدخبریں