بلیاں پالنے کے شوق نے خاتون کا گھر اجاڑدیا

6 Jun, 2020 | 03:17 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)کرہ ارض پر خوفناک،خونخوار،امن پسند پالتو جانور پائے جاتے ہیں،بہت سے لوگوں کو پالتو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے، کسی بھی چیز کا شوق جب جنون کی حد تک بڑھ جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن جاتا ہے۔ایسا ہی واقعہ ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں خاتون کا بلیاں پالنے کا شو ق اس کا جنون بن گیا جس کی وجہ سے شوہر نے اس کو طلاق دے دی،بلیوں سے محبت کرنے والی اس خاتون کی شادی  1975 میں ہوئی تھی، خاتون کے 3 بچے ہیں، جج شیخ مصطفیٰ ابو الحسن کے مطابق45 سال سے ساتھ رہنے والے جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی اور اس کی وجہ خاتون کا بلیاں پالنے کا شوق بنی۔

جج شیخ مصطفیٰ ابو الحسن نے بتایا کہ شوہر اس کے شوق سے پریشان تھا اور کئی بار اس کو سمجھا چکا تھا مگر خاتون کا شوق جنون میں بدل چکا تھا جس سےاس کی ازدواجی زندگی میں مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے،بلیوں سے مانوس ان کے ساتھ وقت گزارنا خاتون کا معمول بن چکا تھا جس سے خاوند کافی تنگ آچکا تھا، خاتون راہ چلتےجو بھی بلی دیکھتی اٹھا کر گھر لے آتی خاتون کے اس فعل سے گھر میں گندگی کاا نبار لگ گیا، جوڑے نے بلیاں پالنے کے معاملے پر اختلافات کے باعث 14 سال قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

شوہر کے علاوہ خاتون کے اس کام کی وجہ سے گندگی پھیلنے سے ان کے پڑوسی نے متعدد بار ان کی شکایت بھی جس پر پولیس نے متعدد بارانہیں خبردار بھی کیا لیکن اس کے باوجود بھی ان کا شوق کم نہ ہوا۔تمام تر کوششوں کے باوجود خاتون کا بلیاں پالنے کا شوق کسی طرح کم نہ ہوا تو اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔
 

مزیدخبریں