مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے بری خبر

6 Jun, 2020 | 10:57 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن علی)مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے ایک اور بری خبر آگئی۔ گذشتہ دس روز میں عوام ہر دوسرے مرتبہ آٹا بم گرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف مہلک وائرس  اور دوسری طرف مہنگائی کی لہر نے عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے معاملات زندگی متاثرہوکر رہ گیا،مہنگائی کا ایک اور بم عوام پر گرا دیا گیا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا ہو گیا،شہر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 975 سے 1000 روپے تک فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب   نان روٹی ایسوسی ایشن بھی قیمتوں میں اضافہ کیلئے میدان میں آگئی، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں 10 جون سے اضافے کا اعلان کر دیا۔

صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہناتھا کہ اگر سستا آٹا فراہم نہ کیا گیا تو 10 جون سے سادہ روٹی 10 روپے،سادہ نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ اب نان بائیو کے لئے پرانی قیمتوں پر نان اور روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اگر حکومت نے فائن اور آٹے کی پرانی قیمتیں بحال نہ کروائیں تو 10 جون سے نان بائی ساہ نان 15روپے فی عدد اور سادہ روٹی 10رروپے فی عدد فروخت کریں گے۔

آٹا بحران پر قابو پانے کے لئے گزشتہ دنوں  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم ایمپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ چئیرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون عبدالروف مختار کا کہناتھا کہ محکمہ خوراک پنجاب کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج گندم کی قیمت 1600 روپے فی من سے تجاوز کر چکی ہے اور آنے والے مہینوں میں گندم کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اس لئے 10 لاکھ ٹن گندم ایمپورٹ کی جائے تاکہ مقامی گندم کی قیمت میں استحکام آ سکے۔

 حکومت گندم ایمپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجرا کرے تاکہ عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جا سکے کیونکہ فلور ملز کے پاس گندم موجود نہیں ہے جبکہ محکمہ خوراک پنجاب نے اپنا ہدف پورا کرنے کے لئے فلور ملز کو گندم کی خریداری کی اجازت نہیں دی تھی جس کے باعث آج حالات یہ ہیں کہ فلور ملز کے پاس گندم موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں