لیسکو کے 20 ایس ڈی اوز کی ترقیاں

6 Jun, 2020 | 12:08 AM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) لیسکو کے 20 ایس ڈی اوز کو ایڈیشنل ایکسین کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، گریڈ اٹھارہ میں اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ مینجر پلاننگ عثمان اعجاز اور ایس ڈی او نشتر کالونی جنید اقبال کی ترقی ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایس ڈی او انگوری باغ نعیم جمالی، ایس ڈی او مانگا منڈی کلیم جعفر، ایس ڈی او چوہنگ امجد بھٹو، ایس ڈی او وسن پورہ اظہر خان، ایس ڈی او کاشف کھوسہ، ایس ڈی او محمد فاروق، ایس ڈی او تبسم طاہراور ایس ڈی او پلاننگ محمد رضوان کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے۔

ایس ڈی او کنسٹرکشن مظہر حسنین، ایس ڈی او فیاض حسین، ایس ڈی او وقاص علی، ایس ڈی او سلمان مجید، ایس ڈی او توصیف ارشد، ایس ڈی او محمد اکرم اور ایس ڈی او نوازش رضوی کو بھی اگلا گریڈ مل گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایچ آر لیسکو آزیہ شعیب کے مطابق کوائف کی تکمیل کے بعد بورڈ اجلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا، افسران کو میرٹ پر اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔

دوسری جانب اقبال ٹاؤن اور سمن آباد ڈویژنز کے ملازمین بجلی چوری میں ملوث نکلے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی اقبال ٹاؤن ڈویژن اور سمن آباد ڈویژن کے ملازمین چند روز قبل میٹر ریورس کرنے والے گینگ کی گرفتاری پر سامنے آئے۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران ملازمین گینگ کیساتھ ملکر بجلی چوری کرواتے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اتحاد کالونی سب ڈویژن کے میٹر ریڈر عون عباس کو چوری میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

کینال روڈ سب ڈویژن کے لائن سپرانٹنڈنٹ سعادت زیدی، سمن آباد سب ڈویژن کے میٹر ریڈر محمد اعظم اور اعوان ٹاؤن سب ڈویژن کے میٹر ریڈر محمد وقار کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں