عابد چوہدری:ہال روڈ پر واقع خادم سینٹر میں موبائل اسیسریزکی دوکانوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں واقع خادم پلازے کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بجلی کی کمی بیشی کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ دکانوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ دکانداروں کو سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں ملا، آگ کے دھویں سے ملحقہ پلازے مکہ و مدینہ سینٹر اور الفلاح بینک بھی متاثر ہوا۔ موبائل بیٹریوں میں استعمال ہونے والی دھات لیتھیئم کی وجہ سے ہلکے دھماکے بھی ہوتے رہے۔
اس خبر کو بھی پرھیں:لاہور ہائیکورٹ: نجی بینک کی برانچ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی
ریسکیوٹیموں اور فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی مسلسل امدادی کاروائیوں کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کے واقع میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔