کوئی طاقت الیکشن شیڈول کو آگے پیچھے نہیں کر سکتی: مریم اورنگزیب

6 Jun, 2018 | 09:52 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمراسلم: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تمام سرویز مسلم لیگ ن کی جیت دکھا رہے ہیں۔ دوسری جماعتیں لوٹوں اور اے ٹی ایمز کو ٹکٹیں دے رہی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن بروقت ہونا عوام کا مطالبہ ہے اور وہ تیار ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی طاقت الیکشن شیڈول کو آگے پیچھے نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے علاوہ کسی وزیر اعلیٰ نے اپنی کارکردگی نہیں بتائی، بجلی بنائی جبکہ اسے استعمال پورا ملک کر رہا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں۔

اس خبرکو ضرور پڑھیں:مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑیں؟ نون لیگ سوچ میں پڑگئی

مریم نواز کس حلقے سے لڑیں گی؟ مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور کی ٹکٹوں کے فیصلے ابھی نہیں ہوئے۔ ذرائع سے ٹکٹوں کی خبریں نہ چلائیں جبکہ اصغر خان کیس پر مشاورت کر رہے ہیں پارٹی فیصلہ کرے گی۔ انھوں نے صحافیوں پر حملے کی مذمت بھی کی۔

مزیدخبریں