ڈپٹی کمشنرز کو سپیشل ڈرائنگ اکاونٹ کھولنے کی منطوری دے دی گئی

6 Jun, 2018 | 07:58 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصرکھوکھر:حکومت پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو سپیشل ڈرائنگ اکاونٹ کھولنے کی منطوری دے دی، ایک ارب دو کروڑ روپے کے فنڈز تمام ڈی سی حضرات الیکشن اخراجات کی مد میں خرچ کر سکیں گے۔

حکومت پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے الیکشن اخراجات کے فنڈز اس ایس ڈی اے اکاونٹ میں رکھے جائیں۔ ماہ جون میں ان اکاونٹ میں چار سو ملین روپے اور ماہ جولائی میں ان اکاونٹ میں ایک ارب دو کروڑ روپے منتقل کئے جائیں گے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پنجاب حکومت نے جاتے جاتے سرکاری افسران و ملازمین کو ماموں بنا دیا

یہ رقم سی سی ٹی وی کیمروں، پولیس کے اخراجات، پولیس کے کھانے پینے اور ٹی اے ڈی اے، گاڑیوں کے کرائے اور پٹرول اور دیگر مد میں خرچ کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں