شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ اہم خبر سامنے آگئی

6 Jun, 2018 | 03:31 PM

(سٹی42) مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے قومی اسمبلی کے متوقع امیدواروں کے نام سامنے آگئے، امیدواروں کو انٹرویوز کے لیے طلب کرلیا گیا، حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان انٹرویوز کے بعد کیا جائے گا، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والوں میں شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے متوقع امیدواروں میں این اے 123سے ملک ریاض، این اے 124سے حمزہ شہباز ، این اے 125سے مریم نواز ، این اے 126سے مہر اشتیاق اور میاں مرغوب کے نام سامنے آئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

اسی طرح این اے 128سے شیخ روحیل اصغر، این اے 129 سے سردار ایاز صادق، این اے 130 سے خواجہ احمد حسان، این 131 سے خواجہ سعد رفیق، این اے 133 سے زعیم قادری، این اے 134 سے محمد شہبازشریف، این اے 135 سے سیف الملوک کھوکھر اور این اے 136 سے افضل کھوکھر کے نام سامنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں