(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو سپیشل ڈرائنگ اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیدی، اب 1 ارب 2کروڑ روپے کے فنڈز تمام ڈی سی حضرات الیکشن اخراجات کی مد میں خرچ کر سکیں گے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔محکمہ خزانے کے ملازمین کے وارے نیارے، شہباز شریف مہربان ہوگئے
سٹی42 کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے الیکشن اخراجات کے فنڈز اس ایس ڈی اے اکاؤنٹ میں رکھے جائیں۔ ماہ جون میں ان اکاؤنٹ میں چار سو ملین روپے اور ماہ جولائی میں ان اکاؤنٹ میں ایک ارب دو کروڑ روپے منتقل کیے جائیں گے۔
خبر پڑھیئے۔۔۔۔۔ابر رحمت لاہوریوں کیلئے زحمت بن گیا
ذرائع کے مطابق یہ رقم سی سی ٹی وی کیمروں، پولیس کے اخراجات، پولیس کے کھانے پینے اور ٹی اے ڈی اے، گاڑیوں کے کرائے اور پٹرول اور دیگر مد میں خرچ کیے جائیں گے۔