محکمہ خزانہ کے ملازمین کے وارے نیارے، شہباز شریف مہربان ہوگئے

6 Jun, 2018 | 02:59 PM

Read more!

(عثمان علیم) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف محکمہ خزانے کے ملازمین و افسران پر مہربان ہوگئے، 6 تنخواہوں پر مبنیٰ اعزازیہ کی منظوری دیدی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ابر رحمت لاہوریوں کیلئے زحمت بن گئی
 
تفصیلات کے مطابق آئینی مدت پوری ہوتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محکمہ خزانے کے افسروں کو 4، ملازمین کو 6 اضافی تنخواہیں بطور اعزاز یہ دینے کی منظوری دیدی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟

ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سے زائد والے افسروں کو4 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دی جائے گی جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ ملے گی۔

مزیدخبریں