ابر رحمت لاہوریوں کیلئے زحمت بن گیا

6 Jun, 2018 | 12:49 PM

Read more!

(عثمان خان) لاہور میں ابر رحمت  شہریوں کیلئے زحمت بن  گیا، گزشتہ شب ہونے والی بارش کا پانی تاحال شہر کے مختلف مقامات پر جمع ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔شہر میں گرد آلود طوفان، تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہونے والی بارش  لاہوریوں کیلئے زحمت بن گیا، جہاں بارش سے موسم خوشگوار ہوا وہیں انتظامیہ کے دعوؤں کا پول بھی کھل گیا، لاہور پریس کلب، ریلوےاسٹیشن، حاجی کیمپ، مال روڈ سمیت مختلف مقامات میں تاحال بارشی پانی جمع ہےجس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، پانی جمع رہنے سے واسا حکام کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔

خبر پڑھیئے۔۔۔تیز آندھی، بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوگئی ہے تاہم اب بھی کئی علاقوں میں بجلی بند ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا۔

مزیدخبریں