(عمر اسلم) این اے 129 سے مسلم لیگ (ن) کا الیکشن میں امیدوار کون ہوگا؟ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کے خواہمشمند ہیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔سینئر صحافی اسد کھرل پر قاتلانہ حملہ
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےاہم رہنما ہمایوں اختر خان بھی لاہور کی سیاست میں متحرک ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ٹکٹ کے لئے پارٹی میں لابنگ بھی شروع کر دی ہے اور این اے 129 کیلئے ٹکٹ کی درخواست بھی دیدی ہے۔
سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اسی حلقے سے اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو رکن قومی اسمبلی بنوانے کا اعلان کر چکے ہیں، خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت ٹکٹ کا فیصلہ کرے گی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ ، پارلیمانی کمیٹی آج سر جوڑے گی
این اے 129 سے ہمایوں اختر خان الیکشن لڑیں گے یا خواجہ سلمان رفیق، اس بات کا حتمی فیصلہ تو میاں نواز شریف اور شہباز شریف ہی کریں گے البتہ ابھی تک سلمان رفیق نے پارٹی کو ٹکٹ کیلئے باقاعدہ درخواست نہیں دی۔