سینئر صحافی اسد کھرل پر قاتلانہ حملہ

6 Jun, 2018 | 11:19 AM

(ناصر علی) سینئر صحافی اسد کھرلپر ائیرپورٹ سے واپسی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ ، پارلیمانی کمیٹی آج سر جوڑے گی

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اسد کھرل ائیرپورٹ سے نکلے ہی تھے کہ کارگو سیکشن کے قریب نامعلوم افراد نے انکی کار کو روک کر ان پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔ اسد کھرل کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان سے اظہار یکجہتی کے لئے دیگر صحافیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

متعلقہ پولیس نے ہسپتال پہنچ کر انکے بیانات کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں