پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟

6 Jun, 2018 | 10:54 AM

Read more!

(قذافی بٹ) پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ حل کرنے کے لیے آج پارلیمانی کمیٹی پنجاب اسمبلی میں سر جوڑے گی،  (ن) لیگ کی پہلی ترجیح ایڈ مرل ریٹائڑڈ ذکاءاللہ جبکہ تحریک انصاف کی پہلی ترجیحی ڈاکٹر حسن عسکری ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما نون لیگ میں شامل

سٹی 42 کے مطابق پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ حل کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں آج پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی تین دن کے اندر نگران وزیر اعلیٰ کے نام کو فائنل کرنے کی پابند ہے۔(ن) لیگ کی جانب سے ایڈمرل ریٹائرڈ ذکاءاللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر حسن عسکری اور ایاز میر کے نام دیئے گئے ہیں۔

(ن) لیگ کی پہلی ترجیح ایڈ مرل ریٹائڑڈ ذکاءاللہ جبکہ تحریک انصاف کی پہلی ترجیحی ڈاکٹر حسن عسکری ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں اگر نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ حل نہ ہوسکا تو الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلیٰ کے نام کو فائنل کرے گا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر ضرور بنیں گی

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رانا ثناء اللہ، خواجہ عمران نذیر اور ملک احمد خان جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے میاں محمود الرشید، شعیب صدیقی اور سبطین خان نمائندگی کریں گے۔

مزیدخبریں