ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار ۔۔۔ جولائی میں برقی تنصیبات کو  آن کرنے سے پہلے خوب سوچ لیجئے!

July electricity bills, Electricity new tariff, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جولائی 2024 کے دوران بجلی سے  چلنے والی تنصیبات کو بے سوچے سمجھے آن کر دینے والے شہری چند ہفتے بعد پچھتاوے کے سمندر میں غوطے کھا رہے ہیں گے۔ جولائی میں استعمال کی جانے والی بجلی کی قیمت کنزیومرز کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔

وفاقی حکومت کی وزارت بجلی  (پاور ڈویژن) نے عام گھریلوصارفین کے لئے بجلی کی قیمت 69.27 روپے فی یونٹ ہو جانے کا انکشاف کیا ہے۔ 

پاور ڈویژن نے بجلی کی نئی قیمتوں اور ان پر عائد ٹیکسوں کی ٹھیک ٹھیک کیلکولیشن کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ جولائی میں گھریلو  کنزیومرز جو بجلی استعمال کریں گے اس کی قیمت 69.27روپےتک ہو گی۔ عام کنزیومر جو  300 یونٹ یا اس سے کچھ  کم بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں ہر یونٹ کی قیمت پچاس روپے ادا کرنا پڑے گی یعنی  تین سو یونٹ کا بل 15000 روپے آ سکتا ہے۔

پاور ڈویژن نے اپنی کیلکولیشن میں  ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کےحساب سے حتمی بل میں کمی بیشی کی گنجائش بھی بتائی ہے اس لئے عین ممکن ہے کہ تین سو یونٹ تک استعمال کرنے والوں کا بل پندرہ ہزار روپے سے بھی بڑھ جائے۔

سرکاری کیلکولیشن کے مطابق جولائی میں نان پرویکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ تک  استعمال کی گئی بجلی کی قیمت 7.38روپےہوجائےگا،ٹیکسزکےساتھ ماہانہ101سے200 یونٹ تک کاٹیرف45.15روپے ، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک استعمال پرٹیرف50.17 روپے،ماہانہ301 سے400یونٹ تک استعمال کاٹیرف56.73، ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 59.76روپےہوجائے گا، ماہانہ501 سے600 یونٹ تک استعمال کاٹیرف 61.70روپے ، ماہانہ601سے700 یونٹ کا ٹیرف 63.24 روپے، ٹیکسزکےساتھ ماہانہ700یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 69.27 روپےہوجائےگا۔