ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل؛ اپیل مسترد ہونے پر عمران خان کی درخواست سماعت سماعت کیلئے مقرر

Supreme Court of Pakistan, Imran Khan, PTI , Civilian's trial in a military court, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 امانت گشکوری: عمران خان کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات پر اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

سپریم کورٹ میں  فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل کیس کے فیصلہ پر  اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف عمران خان کی اپیل  10 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ 

پی ٹی آئی کے بانی کی طرف سے دائر کی گئی اس اپیل کی سماعت  جسٹس امین الدین خان 10 جولائی کو  اپنے  چیمبر  میں کریں گے۔

 واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کے سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کے کیس پر فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔ اب عمران خان نے ان اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔  اس اپیل کی سماعت قاعدہ کے مطابق جج اپنے چیمبر میں کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے معزز جج اپیل کرنے والے کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد طے کریں گے کہ اعتراضات صحیح ہیں یا انہیں غلط قرار دے کر اپیل کو قابل سماعت قرار دیا جا سکتا ہے۔