ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکسر شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ میں تیسرا ایشئین چیمپئین ٹاٹل بھی جیت لیا

Shaheer Afridi, City42, Sindh police,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستانی باکسر شہیر آفریدی بھارت کے باکسر رونت سولنکی کو  شکست دے کر  مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن بن گئے۔
 تھائی لینڈ  کے رِنگ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو  تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے باؤٹ جیت لی۔

 پروفیشنلز باکسنگ کے اس مقابلے میں شہیر آفریدی اور  رونت سولنکی کے درمیان صرف پہلے راؤنڈ  میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دوسرے راؤنڈ میں شہیر نے نمایاں برتری حاصل کر لی اور   تیسرے راؤنڈ کے آخری منٹ میں شہیر  نے رونت سولانکی کو ناک آؤٹ پنچ مار کر کھیل تمام کر دیا۔ یہ پنچ کھا کر رونت گرنے نہیں محض لڑکھڑائے تھے لیکن ریفری نے باکسنگ کے نئے رولز کے مطابق ان پر کاؤنٹنگ کی اور ان کی حالت کا تعین کر کے انہیں ناک آؤٹ ڈیکلئیر کر دیا۔ 

شہیر آفریدی پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری میں ایشین چیمپئن بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔ وہ سندھ پولیس میں جاب کرتے ہیں۔

شہیر آفریدی  اے بی ایف اور ڈبلیو  بی سی ایشیا کے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں اور اب پاکستان کے لیے  بیک وقت تین ایشین ٹائٹل جیتنے والے باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔