ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذیشان ملک کی میاں مقصود عالم کےانتقال پر تعزیت

 ذیشان ملک کی میاں مقصود عالم کےانتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد : وزیراعلٰی مریم نواز کے معاون خصوصی  ذیشان ملک سابق ناظم میاں مقصود عالم کےانتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔ 

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے معاون خصوصی ذیشان ملک پی پی 159 میں مرحوم میاں مقصود عالم کےگھرگئے، جہاں  انھوں نے سابق ناظم میاں مقصود عالم کےانتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔  ذیشان ملک نے مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کا تعزیتی پیغام بھی لواحقین کو پہنچایا۔

ذیشان ملک نے کہا کہ مرحوم مقصود عالم مسلم لیگ ن کے  مخلص رہنما تھے، پارٹی کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔