سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز، کسوہ کل تبدیل کیا جائے گا

6 Jul, 2024 | 08:18 PM

سٹی42:  سعودی عرب میں محرم کا پہلا دن7  جولائی  محرم کا پہلا دن ہے.  سعودی عرب میں  جمعہ کو  محرم کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی، چاند نظر نہ آنے کے بعد 7 جولائی کو محرم کے پہلے دن کا اعلان کر دیا  گیا۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں اعلان کیا  کہ مملکت میں نئے اسلامی سال کا آغاز اتوار 7 جولائی سے ہوگا۔ 

قمری تقویم کے مطابق دن کا آغاز شام کو سورج غروب ہونے کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اس حساب سے ہفتہ کی شام سعودی عرب میں محرم الحرام کا  آغاز ہو چکا ہے اور محرم کی پہلی تاریخ شروع ہو چکی ہے جو کل اتوار کی شام سورج غروب ہونے تک رہے گی۔

سعودی حکام کے اعلان کے مطابق اس سال ذوالحج کا مہینہ 30 دن کا ہے۔  ہفتہ 6 جولائی کو  شام سورج غروب ہونے کے ساتھ  ذوالحج کا آخری دن تمام ہو گیا۔ 

سعودی عرب کی سپریم کورٹ گزشتہ روز ایک بیان میں کہا: "سپریم کورٹ کی ہلال دیکھنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ  قمری کیلنڈر کے مطابق ہفتہ، 30/12/1445 ہجری، 6 جولائی 2024 عیسوی کو، ماہ  ذوالحج کی تکمیل ہوگی۔ ذوالحجہ 1445 ہجری کے تیس دن کا شمار ہو گا اور  قمری کیلنڈر کے مطابق اتوار 1/1/1446 ہجری 7 جولائی 2024 عیسوی کے لیے محرم کا پہلا دن ہو گا۔ 

کسوہ کی تبدیلی

 غلاف کعبہ (کسوہ) ہجری سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کو  صبح 7 جولائی کو تبدیل کیا جائے گا۔

پچاس فٹ طویل، 35 سے 40 فٹ چوڑا اور 16 ٹکڑوں پر مشتمل غلاف کعبہ (کسوہ) ہجری سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ 

اس سال غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی استعمال کیا گیا ہے جس پر 20 لاکھ ریال کی لاگت آئی۔

مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے مقدس کعبہ کسوہ میں 200 سے زیادہ کاریگر اور منتظم کام کرتے ہیں جہاں خصوصی غلاف تیار کیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کی سلائی میں نہایت تربیت یافتہ اور اعلیٰ مہارت کے حامل کاریگروں نے حصہ لیا ہے جب کہ اس کی تیاری میں  نہایت عمدہ، نفیس اور اعلیٰ معیار کا کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔


پاکستان میں عاشورہ کی تعطیلات
پاکستان میں حکام آج نئے اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے  اجلاس کر رہے ہیں جو کچھ دیر بعد تمام ہو گا۔   ملک میں عاشورہ کی تعطیلات کی صحیح تاریخیں محرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر منحصر ہیں۔

اگر آج  6 جولائی کی شام کو  روئیت ہلال کمیٹی نے محرم کا چاند ہو جانے کی تصدیق کی تو یکم محرم کا آغاز ہو جائے گا اور  7 جولائی کی شام غروب آفتاب تک محرم کا پہلا دن شمار ہو گا۔ اس صورت میں 15 اور 16 جولائی کو  عاشورہ کی عام تعطیلات ہوں گی۔

 اگر نیا اسلامی سال 8 جولائی کو شروع ہوتا ہے، تو عاشورہ کی چھٹیاں  16 اور 17 جولائی کو  ہوں گی ۔

مزیدخبریں