عیسیٰ ترین: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلکس کوئٹہ میں جاری ہے،محکمہ موسمیات ، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہے، چاند کی عمر 16 گھنٹے ہوگی،کوئٹہ میں چاند 8 بجکر 10 منٹ سے 8:27 تک دیکھا جا سکتا ہے۔