متعدد خواتین کا قابل اعتراض مواد شئیر کرنے والا ملزم گرفتار

6 Jul, 2024 | 06:58 PM

طیب سیف : سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا ۔ ملزم شاہزیب اعجاز  نے متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں،  ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ  کے گھر والوں کو بھی بھیجا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون پکڑے گئے جن سے وہ  3 واٹس ایپ اکاونٹ اور متعدد جعلی فیسبک اکاونٹس بھی چلا رہا تھا۔ پولیس نے ان تمام اکاؤنٹس تک رسائی ھاصل کر لی۔ 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے قبضے سے متعدد متاثرین کی ویڈیوز ریکارڈ برآمد کر کی گئیں، ملزم متاثرین کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورتا رہا۔ 

مزیدخبریں