سٹی42: پولیو مہم میں کیچ اپ ڈے کا پہلا روز ، والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پرپولیو مہم میں کیچ اپ ڈے کے پہلے روز اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابرنے یوسی 79 سعدی پارک چوبرجی میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 120 میں پولیو ورکرز کے کام کا معائنہ کیا ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے سی 2 اے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نےیو سی 52 واہگہ زون میں پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی ۔
ٹیموں کی جانب سے 365 ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔
ڈی سی کےمطابق کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ مہم میں اب تک 18 لاکھ 33 ہزار 369 بچے پولیو کے قطرے پی کر پولیوسےمحفوظ ہوچکے ہیں۔